QR CodeQR Code

گلگت بلتستان اسمبلی کا خصوصی اجلاس 4 فروری کو طلب

2 Feb 2025 18:06

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری جارحیت کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس منگل 4 فروری کو طلب کر لیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کے آرٹیکل 53 (1) کے تحت 4 فروری کو گلگت بلتستان اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔ اس اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری جارحیت کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1188181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1188181/گلگت-بلتستان-اسمبلی-کا-خصوصی-اجلاس-4-فروری-کو-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com