QR CodeQR Code

ٹانک سے اغواء کئے گئے ایف سی کے 3 اہلکار بحفاظت بازیاب

2 Feb 2025 17:57

لاپتہ ہونے والے سپاہیوں میں احسان، انعام اور فضل الرحیم شامل تھے جو پنک پہاڑی کی سیر کے لیے نکلے تھے لیکن گھروں کو واپس نہیں آئے جس پر ان کے اغواءکا خدشہ ظاہر کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے اغواء کئے گئے ایف سی کے تین اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع ٹانک میں علاقہ چنی مچن خیل سے تعلق رکھنے والے ایف سی بلوچستان کے تین سپاہی لاپتہ ہو گئے تھے۔ لاپتہ ہونے والے سپاہیوں میں احسان، انعام اور فضل الرحیم شامل تھے جو پنک پہاڑی کی سیر کے لیے نکلے تھے لیکن گھروں کو واپس نہیں آئے جس پر ان کے اغواءکا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ بعد ازاں علاقہ مشران اور پولیس کی مشترکہ کوششوں کی بدولت تینوں ایف سی اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1188178

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1188178/ٹانک-سے-اغواء-کئے-گئے-ایف-سی-کے-3-اہلکار-بحفاظت-بازیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com