QR CodeQR Code

تحریک انصاف نے لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی جلسے کی اجازت مانگ لی

2 Feb 2025 12:57

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ خدا کا خوف کریں، حق اور سچ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا ٹی وی پر بلائے، میں خواجہ آصف کی ہر بات کا جواب دوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت ملنی چاہیے تاکہ عوام کو بتا سکیں کہ ہم حق کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک بھی جاؤں گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی جلسے کی اجازت مانگ لی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو جلسہ عام کرنے کی اجازت کے حصول کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی گئی ہے۔ یہ درخواست پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار کی جانب سے دی گئی ہے، وہ سٹی صدر میاں اعجاز اور اپنے وکلا کی ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کو درخواست دینے کیلئے پہنچیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا خوف کریں، حق اور سچ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا ٹی وی پر بلائے، میں خواجہ آصف کی ہر بات کا جواب دوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت ملنی چاہیے تاکہ عوام کو بتا سکیں کہ ہم حق کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک بھی جاؤں گی۔


خبر کا کوڈ: 1188158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1188158/تحریک-انصاف-نے-لاہور-کے-بعد-سیالکوٹ-میں-بھی-جلسے-کی-اجازت-مانگ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com