ایران نے جدید ترین بیلسٹک میزائل ''اعتماد'' کی نقاب کشائی کر دی
2 Feb 2025 12:13
1700 کلومیٹر کی رینج کا حامل اعتماد بیلسٹک میزائل 16 میٹر لمبا ہے جو اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کیلئے گائیڈڈ وار ہیڈ کا حامل ہے۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے جدید ترین میزائل ''اعتماد'' کی رونمائی کر دی ہے جس کی رینج 1700 کلومیٹر تک ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اتوار کے روز قومی خلائی ٹیکنالوجی دن کے موقع منعقدہ نمائش کا دورہ کیا جہاں اعتماد میزائل کی نقاب کشائی کی گئی۔ اس موقع پر ایرانی وزارت دفاع کی تازہ ترین کامیابیوں بشمول سیٹلائٹ لانچرز اور گائیڈنس سسٹمز کی نمائش کی گئی تھی۔ 1700 کلومیٹر کی رینج کا حامل اعتماد بیلسٹک میزائل 16 میٹر لمبا ہے جو اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کیلئے گائیڈڈ وار ہیڈ کا حامل ہے۔
خبر کا کوڈ: 1188154