QR CodeQR Code

اسرائیل کا حماس میں کوئی نفوذ نہیں، معروف صیہونی تجزیہ کار کی دہائی

1 Feb 2025 17:56

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حماس کا غزہ پر مکمل کنٹرول ہے، غاصب صیہونی رژیم کے معروف عسکری تجزیہ کار نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کا حماس میں ذرہ بھر بھی نفوذ نہیں!


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے معروف فوجی تجزیہ کار یوسی یھوشوا نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی رژیم کا غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس میں کوئی نفوذ تک نہیں جبکہ حماس ایک ایسی تحریک ہے کہ جس کا غزہ کی پٹی پر مکمل کنٹرول موجود ہے۔ غاصب صیہونی رژیم کے معروف عسکری تجزیہ کار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حماس کا غزہ کی پٹی پر مکمل کنٹرول ہے اور ہمارا اس میں ذرہ برابر بھی نفوذ نہیں درحالیکہ یہ حماس ہی ہے کہ جو اس بات کا تعین کرتی ہے کہ آیا غزہ کی پٹی میں قید، اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی کے عمل کے دوران اسرائیل کی جانب سے کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے یا نہیں! یوسی یہوشوا نے غزہ کی پٹی سے فلسطینی شہریوں کی "رضاکارانہ نقل مکانی" کے خیال کو خارج از امکان قرار دیا اور یہ سوال اٹھایا کہ غزہ کی پٹی کے کتنے فلسطینی (رضاکارانہ) نقل مکانی کو قبول کریں گے؟ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں غاصب صیہونی رژیم کے معروف فوجی تجزیہ کار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حماس کو اقتدار سے ہٹانا، غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی جنگ کے مقاصد میں سے ایک تھا جسے حاصل کرنے میں صیہونی رژیم کو مکمل طور پر شکست ہوئی ہے!


خبر کا کوڈ: 1188031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1188031/اسرائیل-کا-حماس-میں-کوئی-نفوذ-نہیں-معروف-صیہونی-تجزیہ-کار-کی-دہائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com