QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، اراضی میں جعلی انتقالات پر کارروائی، پٹواری سمیت 3 افراد گرفتار

1 Feb 2025 16:51

انکوائری میں وراثتی اراضی میں ریونیو اسٹاف کی ملی بھگت سے جعلی انتقالات ثابت ہوگئے۔ جعلی انتقالات کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں وراثتی اراضی میں جعلی انتقالات پر کارروائی میں پٹواری سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کو رزڑ ضلع صوابی میں وراثتی اراضی میں جعلی انتقالات کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں جس پر تفصیلی انکوائری شروع کی گئی۔ انکوائری میں وراثتی اراضی میں ریونیو اسٹاف کی ملی بھگت سے جعلی انتقالات ثابت ہوگئے۔ جعلی انتقالات کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ایف آئی آر میں نامزد خالد عثمان پٹواری، حامد حسین اور شہزاد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1188017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1188017/خیبر-پختونخوا-اراضی-میں-جعلی-انتقالات-پر-کارروائی-پٹواری-سمیت-3-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com