QR CodeQR Code

پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کا 10فروری سے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنے کا اعلان 

1 Feb 2025 10:01

ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیکل کے شعبے سے وابستہ جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبے پہلا 10 فروری پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد اسمبلی ہال کے سامنے دھرنا ہوگا وہاں سے جو مرکزی قیادت فیصلہ کرے گئی اس کے مطابق اگلا دھرنا  لاہور پنجاب اسمبلی کے باہر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل آرگنائزیشن، ینگ پیرامیڈیکل الائنس کے عہدے داران نے پنجاب کے بنیادی مراکز صحت، رورل ہیلتھ سنٹرز، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف اور دیگر مطالبات کے حق میں پورے پاکستان کے تمام صوبے پہلا 10 فروری پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد اسمبلی ہال کے سامنے دھرنا ہوگا وہاں سے جو مرکزی قیادت فیصلہ کرے گی اس کے مطابق اگلا دھرنا لاہور پنجاب اسمبلی کے باہر دیا جائے گا۔ اس کے بعد پنجاب بھر میں بھی دھرنے دیں گے۔

 ان خیالات کا اظہار ال پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری چوہدری مقبول احمد گجر، ایکٹیو الائٹ پروفیشنل ارگنائزیشن پنجاب کے چیئرمین طاہر سلیم، زنگ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب صدر خلیل احمد، بشرہ خانم، نزہت اقبال، کنول رشید، ملک ریاض احمد، بابا یوسف گل نے دیگر عہدے داران کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی ملازم کش پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اگر صوبائی حکومت پنجاب نے ملازم کش پالیسیاں بند نہ کیں تو سروں پر کفن باندھ کر باہر نکلیں گے۔

 


خبر کا کوڈ: 1187941

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1187941/پیرامیڈیکل-سٹاف-فیڈریشن-کا-10فروری-سے-پارلیمنٹ-ہائوس-کے-سامنے-دھرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com