QR CodeQR Code

فلاڈیلفیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع

1 Feb 2025 05:32

اس سے قبل جمعرات کو بھی واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 67 افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، طیارہ گرنے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سے قبل جمعرات کو بھی واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 67 افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے۔ ڈی سی فائر چیف کا کہنا ہے کہ ابھی تک 41 لاشوں کی باقیات نکالی جاچکی ہیں، جس میں سے 28 لاشوں کی شناخت ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1187930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1187930/فلاڈیلفیا-میں-چھوٹا-طیارہ-گر-کر-تباہ-6-افراد-کے-ہلاک-ہونے-کی-اطلاع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com