QR CodeQR Code

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات معاملہ، ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری

31 Jan 2025 22:52

27 اگست کو اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی بل 2024ء قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔ خیال رہے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ایکٹ میں یونین کونسل کی سطح پر منتخب نمائندوں کی تعداد بڑھ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کر دی۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 9 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کیا تھا، اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کی 5 سالہ مدت فروری 2021ء میں مکمل ہوگئی تھی۔ قانون کے مطابق 3 ماہ میں انتخابات ہونے تھے، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے بعد شیڈول نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کیا، 27 اگست کو اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی بل 2024ء قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔ خیال رہے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ایکٹ میں یونین کونسل کی سطح پر منتخب نمائندوں کی تعداد بڑھ گئی۔


خبر کا کوڈ: 1187888

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1187888/اسلام-آباد-بلدیاتی-انتخابات-معاملہ-ابتدائی-حلقہ-بندیوں-کی-فہرست-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com