QR CodeQR Code

حکومت نے ایل پی جی کی قیمت بڑھادی

31 Jan 2025 22:55

قیمت بڑھنے کے بعد گھریلو سلنڈر 43 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور  11.8 کلو کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2996 روپے 88 پیسے ہوگئی ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈالتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ماہ فروری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ قیمت بڑھنے کے بعد گھریلو سلنڈر 43 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور  11.8 کلو کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2996 روپے 88 پیسے ہوگئی ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 1187886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1187886/حکومت-نے-ایل-پی-جی-کی-قیمت-بڑھادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com