فلسطین حتماََ آزاد ہو گا، اہلیہ شہید محمد الضیف
31 Jan 2025 22:21
اپنے ایک بیان میں ام خالد کا کہنا تھا کہ سیکورٹی مشکلات کی وجہ سے شہید محمد ضیف کو غزہ کی سرنگوں میں زیادہ تر عمر گزارنا پڑی جب کہ ان کا خاندان رفح اور بیت حانون کے سوا کہیں بھی منتقل نہیں ہو سکتا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ حماس کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈ" کے شہید کمانڈر "محمد الضیف" کی اہلیہ اُم خالد نے اُن کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے اپنے خاندان کے لئے مایہ افتخار قرار دیا۔ اس حوالے سے اُم خالد نے کہا کہ فلسطین ابو خالد (محمد الضیف)، ان کے ساتھوں اور بچوں کے ہاتھوں حتما آزاد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ واللہ ہم نے افتخار کے ساتھ ابو خالد کی شہادت کی خبر دریافت کی کیونکہ وہ مقاومت کا ایک نمونہ تھے۔ وہ ایک شفیق باپ، لوگوں سے محبت کرنے والے اور انتہائی عاجز انسان تھے۔ ام خالد نے مزید کہا کہ شہید محمد الضیف کی تنہاء امید اور ہدف یہ تھا کہ فلسطینی اپنی آزادی کے لئے متحد ہو جائیں نیز امت اسلامی بھی بیت المقدس کی آزادی میں اپنا حصہ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی مشکلات کی وجہ سے شہید محمد ضیف کو غزہ کی سرنگوں میں زیادہ تر عمر گزارنا پڑی جب کہ ان کا خاندان رفح اور بیت حانون کے سوا کہیں بھی منتقل نہیں ہو سکتا تھا۔ واضح رہے کہ ام خالد کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا کہ بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد ضیف غزہ جنگ کے دوران اپنے چند ساتھی کمانڈروں کے ہمراہ شہید ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: 1187877