QR CodeQR Code

گورنر ہاؤس کا دروازہ عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلا ہے

میرے لئے سب سیاسی جماعت ایک برابر، کسی ایک کا ساتھ نہیں دے سکتا، کامران خان ٹیسوری

اُمید کی گھنٹی بجا کر شہری اپنی پریشانی سے آگاہ کر سکتا ہے

31 Jan 2025 21:55

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ماضی میں کچھ لوگ کہا کرتے تھے کہ گورنر ہاؤس عام عوام کے لئے کھولیں گے، ماضی کے لوگوں کے دعوے دعوے ہی رہے، ہم نے حقیقی طور پر گورنر ہاؤس کے دروازے عام آدمی کے لئے کھولے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی 2 سیاسی جماعتوں کے مابین تکرار اور تلخ کلامی کا سلسلہ جاری ہے، میرے لئے تمام سیاسی جماعتیں ایک برابر ہیں، میں گورنر رہ کر کسی ایک جماعت کا ساتھ نہیں دے سکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں ہم نے تعلیم سے لے کر ہیلتھ تک مختلف سیلز بنائے ہوئے ہیں، گورنر ہاؤس میں 50 ہزار بچے آئی ٹی کی جدید تعلیم روزانہ کی بنیاد پر حاصل کر رہے ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ماضی میں کچھ لوگ کہا کرتے تھے کہ گورنر ہاؤس عام عوام کے لئے کھولیں گے، ماضی کے لوگوں کے دعوے دعوے ہی رہے، ہم نے حقیقی طور پر گورنر ہاؤس کے دروازے عام آدمی کے لئے کھولے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں دونوں جماعتوں کے ترجمانوں کو گورنرہاؤس میں بٹھا کر سمجھا سکتا ہوں، گورنر ہاؤس میں مختلف شعبے کام کر رہے ہیں، گورنر ہاؤس کا دروازہ عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اُمید کی گھنٹی بجا کر شہری اپنی پریشانی سے آگاہ کر سکتا ہے، بچوں کو آئی ٹی کے کورسز، غریبوں کو راشن دیا جا رہا ہے، آئی ٹی کورسز کے زیر تربیت طالب علم ڈالرز کما رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1187873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1187873/میرے-لئے-سب-سیاسی-جماعت-ایک-برابر-کسی-کا-ساتھ-نہیں-دے-سکتا-کامران-خان-ٹیسوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com