خیبر پختونخوا میں گرج چمک کیساتھ بارش اور سردی کی شدت بڑھنے کی پیشنگوئی
31 Jan 2025 21:51
ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی طرح مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، مہمند، باجوڑ اور کرم میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کاامکان ہے جب کہ بالائی اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی طرح مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، مہمند، باجوڑ اور کرم میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارش کے ساتھ برفباری بھی کاامکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش دیر میں 11ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ کالام 9، میرکھنی 7، دورش 6، چترال اور مالم جبہ میں 3، 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کاکول 2، سیدو شریف اور تخت بائی میں ایک ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔ اُدھر پہاڑی علا قے کالام میں 5 اور مالم جبہ میں ایک انچ برف پڑی۔
خبر کا کوڈ: 1187865