QR CodeQR Code

اسرائیلی کمپنی درجنوں صحافیوں کی جاسوسی کر رہی ہے

31 Jan 2025 21:12

جاسوسی کے حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ کام Zero-Click پر ہوا جس کا مطلب ہے کہ نشانہ بننے والے افراد نے کسی اجنبی آپشن کو کلک بھی نہیں کیا اور ان کے موبائل ہیک ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ META کی مقبول ترین اپلیکیشن، واٹس ایپ نے اعلان کیا کہ اس سافٹ وئیر کا استعمال کرنے والے 100 سے زائد صحافی اور سول سائٹی کے اراکان کی، اسرائیل جاسوسی کر رہا ہے۔ یہ مذموم حرکت اسرائیل کی ہیکنگ سافٹ ویئر کمپنی "پیراگون سلوشنز" کے اسپائی ویئر کے ذریعے انجام دی جا رہی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ وہ ممکنہ طور پر جاسوسی کا شکار ہونے والے صارفین کو اس بارے میں متنبہ کر چکے ہیں تاہم ہمیں مکمل یقین ہے ان افراد کی جاسوسی ہو رہی ہے اور اُن کے موبائل صیہونیوں کے کنٹرول میں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کام Zero-Click پر ہوا جس کا مطلب ہے کہ نشانہ بننے والے افراد نے کسی اجنبی آپشن کو کلک بھی نہیں کیا اور ان کے موبائل ہیک ہو گئے۔

واٹس ایپ نے نشانہ بننے والے صحافی و سول سائٹی کے افراد کی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے حتیٰ کہ یہ بھی نہیں بتایا کہ یہ افراد امریکہ میں مقیم ہیں یا کہیں اور۔ واضح رہے کہ اسرائیلی ہیکنگ کمپنی پیراگون سلوشنز کا ایک دفتر امریکہ کی ریاست ورجینیا میں ہے۔ اکتوبر میں وائرڈ میگزین نے رپورٹ دی کہ مذکورہ کمپنی نے یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ 2 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا جس پر اس کمپنی کی انویسٹیگیشن بھی عمل میں آ چکی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ محکمہ نے اس معاہدے پر کام روکنے کا حکم دیا ہے تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جا سکے کہ آیا یہ کمپنی بائیڈن انتظامیہ کے اسپائی ویئر کے استعمال پر پابندی کے ایگزیکٹو آرڈر کی تعمیل کرتی ہے یا نہیں۔


خبر کا کوڈ: 1187862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1187862/اسرائیلی-کمپنی-درجنوں-صحافیوں-کی-جاسوسی-کر-رہی-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com