آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
31 Jan 2025 21:10
آئینی بینچ کے سربراہ کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ 7 فروری کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کرے گا۔
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ 7 فروری کو سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کو خلاف آئین قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1187858