غزہ میں جنگبندی کے بعد ملبے تلے سینکڑوں لاشیں برآمد
31 Jan 2025 15:11
اپنی ایک رپورٹ میں اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اگر 100 بڑے ٹرالے روزانہ کی بنیاد پر غزہ سے ملبہ ہٹانے کا کام انجام دیں تو اس کام کو 15 سال لگ سکتے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ الجزیره نے رپورٹ دی کہ جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں امدادی کارکن ملبے ہٹانے میں مصروف ہیں۔ ملبہ ہٹانے کا ایک مقصد بقیہ شہداء کی لاشوں کو تلاش کرنا ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق، غزہ میں اس وقت تک 14 ہزار 222 افراد لاپتہ ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام ایسی صورت حال میں جاری ہے جب دو ہفتے قبل اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اگر 100 بڑے ٹرالے روزانہ کی بنیاد پر ملبہ ہٹانے کا کام انجام دیں تو اس کام کو 15 سال لگ سکتے ہیں۔ نیز اس کام کے لئے تقریباََ 1.2 بلین درکار ہوں گے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء کو طوفان الاقصیٰ کے آغاز سے اب تک 47،460 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1187786