QR CodeQR Code

حماس کے اکابرین کی شہادت کا مطلب مقاومت کا خاتمہ نہیں، جہاد اسلامی

31 Jan 2025 13:15

اپنے ایک بیان میں محمد الہندی کا کہنا تھا کہ مقاومت نے قابض صیہونی رژیم کو مذاکرات کرنے پر مجبور کیا۔ قیدیوں کے تبادلے کا منظر نتین یاہو کی شکست کی مانند ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل "محمد الہندی" نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کی مقاومت کو بلیک میل کرنے کی کوششیں کوئی رنگ نہیں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ "حماس" کے صف اول کے قائدین کی شہادت کا مطلب مقاومت کا خاتمہ نہیں۔ محمد الهندی نے کہا کہ حماس آخری دن حتیٰ میدان جنگ میں اپنے مرکزی کمانڈروں کی شہادت کے بعد بھی لڑتی رہی۔ مقاومت نے قابض صیہونی رژیم کو مذاکرات کرنے پر مجبور کیا۔ قیدیوں کے تبادلے کا منظر نتین یاہو کی شکست کی مانند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اس وقت صرف بحران پیدا کر رہا ہے۔ فلسطینیوں کی خوشی سے مقابلے کے لئے صیہونی رژیم، قیدیوں کی رہائی میں روڑے اٹکا رہی ہے۔

جہاد اسلامی کے نائب سربراہ نے کہا کہ ایسے ضوابط موجود ہیں جن کی وجہ سے ثالثین کے ذریعے اسرائیل جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل کے لئے پابند ہے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو ہمارے پاس مقاومت کا آپشن موجود ہے۔ دوسری جانب گزشتہ شب القسام بریگیڈ کے ترجمان "ابو عبیدہ" نے اعلان کیا کہ حماس کے مسلح ونگ کے کمانڈر "محمد الضیف" غزہ پر مسلط جنگ کے دوران اپنے متعدد ساتھیوں کی طرح جام شہادت نوش کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد الضیف، بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر مروان عیسی (ابوالبراء)، اسلحہ خانہ اور جنگی سروسز کے کمانڈر غازی ابو طماعہ (ابو موسیٰ)، شعبہ افرادی قوت کے کمانڈر رائد ثابت، خان یونس ڈویژن کے کمانڈر رافع سلامہ (ابو محمد) نارتھ ڈویژن کے کمانڈر احمد الغندور (ابو انس) اور سینٹرل ڈویژن کے کمانڈر ایمن نوفل (ابو احمد) کے ہمراہ غزہ جنگ میں شہید ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1187764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1187764/حماس-کے-اکابرین-کی-شہادت-کا-مطلب-مقاومت-خاتمہ-نہیں-جہاد-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com