12 ہزار داعشی عراق کیلئے سنگین خطرہ ہیں، فواد حسین
31 Jan 2025 01:16
اپنے ایک بیان میں عراقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دوطرفہ روابط میں وسعت اور عراق میں امریکہ کی موجودگی کے حوالے سے واشنگٹن کیساتھ مذاکرات چل رہے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ عراق کے وزیر خارجہ "فواد حسین" نے اپنے دورہ شام، عراق میں امریکی موجودگی اور اپنے ملک کی سلامتی کو لاحق داعش جیسے خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ عراق کو داعش سے مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے۔ فواد حسین نے کہا کہ تقریباََ 10 سے 12 ہزار داعشی، کُرد ملیشیاء کی جیلوں میں قید ہیں جو کہ ہمارے لئے خطرہ شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ روابط میں وسعت اور عراق میں امریکہ کی موجودگی کے حوالے سے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے دورہ شام سے متعلق خبروں پر کہا کہ فی الحال ایسا کوئی پروگرام نہیں ہے تاہم اس موضوع کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ فواد حسین نے یہ بھی اعلان کیا کہ ترکیہ و عراق کے درمیان شام کی صورت حال اور داعش کے خطرات پر مذاکرات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1187688