القادر ٹرسٹ بڑا بلیک اینڈ وائٹ کیس، عمران خان کو عوام کو جواب دینا پڑے گا، مفتاح اسماعیل
31 Jan 2025 01:20
عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہواؤں کے رخ بدلتے رہتے ہیں، وزیراعظم نے بطور اپوزیشن لیڈر پیکا قانون کی مخالفت کی تھی، وزیراعظم پوری تابعداری کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں تابعداری کب تک کام کرے گی۔؟
اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا کہ القادر ٹرسٹ بڑا بلیک اینڈ وائٹ کیس ہے، بانی پی ٹی آئی کو عوام کو جواب دینا پڑے گا۔ اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک کا مسئلہ بانی پی ٹی آئی نہیں، ملک کا اصل مسئلہ غربت بڑھ رہی ہے، بانی نے پہلے امریکی غلامی نامنظور کہا، اب ٹرمپ سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ہواؤں کے رخ بدلتے رہتے ہیں، شہباز شریف نے بطور اپوزیشن لیڈر پیکا قانون کی مخالفت کی تھی، وزیراعظم شہباز شریف پوری تابعداری کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں تابعداری کب تک کام کرے گی۔؟ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی پارٹی میں بھی مقبولیت نہیں، شہباز شریف کو کچھ ڈلیور بھی کرنا چاہیے، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی باقی صوبوں سے بہتر ہے۔
خبر کا کوڈ: 1187687