QR CodeQR Code

پی بی 45، آر او پر دھاندلی کا الزام، عثمان پرکانی نے عدالت سے رجوع کر لیا

30 Jan 2025 23:11

جے یو آئی رہنماء عثمان پرکانی نے بتایا کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں دھاندلی کرنیوالے ریٹرننگ آفیسر اور بعد ازاں ری پولنگ کے پریزایڈنگ افسران کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کوئٹی کے رہنماء عثمان پرکانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 45 کوئٹہ کے ریٹرننگ آفیسر اور 15 پولنگ اسٹیشنز پر ہونے والی ری پولنگ میں پریزایڈنگ افسران پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کر دیا۔ درخواست گزار عثمانی پرکانی پی بی 45 کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے جے یو آئی کے امیدوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں دھاندلی کرنے والے ریٹرننگ آفیسر اور بعد ازاں ری پولنگ کے پریزایڈنگ افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عدالت میں مذکورہ افسران کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی بی 45 میں ان کی جیت کو فارم 47 کے ذریعے ہار میں تبدیل کیا گیا۔ انتخابات میں دھاندلی کسی صورت قبول نہیں ہے۔ اپنے حقوق کے لئے قانونی راستہ اپنائیں گے۔ واضح رہے کہ پی بی 45 کوئٹہ سے پیپلز پارٹی کے رہنماء علی مدد جتک صوبائی اسمبلی کے رکن ہیں، جن پر جے یو آئی دھاندلی کے الزامات لگا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1187665

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1187665/پی-بی-45-آر-او-پر-دھاندلی-کا-الزام-عثمان-پرکانی-نے-عدالت-سے-رجوع-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com