QR CodeQR Code

ایف بی آر گاڑیاں خریدنے کا پراسس فوری طور پر روک دیا گیا ہے

گاڑیوں کی خریداری، ایف بی آر افسروں نے جان سے مارنے کی دھمکی دی، فیصل واوڈا

30 Jan 2025 19:09

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر افسران کیخلاف ایف آئی اے میں کریمنل انکوائری کرانے کی سفارش کر دی۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری رکوانے پر ایف بی آر افسروں نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر افسران کیخلاف ایف آئی اے میں کریمنل انکوائری کرانے کی سفارش کر دی۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، ایف بی آر گاڑیاں خریدنے کا پراسس فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔

سلیم مانڈوی والا کے زیرصدارت خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیرخزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نے شرکا کو بریفنگ دی، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ مجھے بھی دھمکی آمیز پیغامات ملے ہیں جو وزیرخزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کو دکھاؤں گا۔ اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ کسٹم فیس لیس سسٹم میں تاحال خطرات کا خدشہ ہے، فیس لیس سسٹم کو خطرات سے بچانے کیلئے سٹڈی کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1187625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1187625/گاڑیوں-کی-خریداری-ایف-بی-ا-ر-افسروں-نے-جان-سے-مارنے-دھمکی-دی-فیصل-واوڈا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com