QR CodeQR Code

وفاق کا آئی جی پنجاب کی خدمات لینے کیلئے رابطہ، پنجاب حکومت کا انکار

30 Jan 2025 18:29

پنجاب حکومت نے وفاق کو دیئے گئے جواب میں کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ ہم ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کر دیا ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر، کرائم بہت کم ہو گیا، مزید کام جاری ہے، آئی جی کو فی الحال تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات لینے کیلئے پنجاب حکومت سے رابطہ کر لیا۔  پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کر دیا۔ وفاق کی جانب سے پہلے بھی دو بار رابطہ کیا گیا، لیکن بلاوجہ افسران کی تبدیلی قابل قبول نہیں، پنجاب نے وفاق کو آگاہ کیا۔ دوسری جانب حکام کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عثمان انور بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اس لئے کوئی تبدیلی ضروری نہیں، پنجاب حکومت نے وفاق کو دیئے گئے جواب میں کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ ہم ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کر دیا ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر، کرائم بہت کم ہو گیا، مزید کام جاری ہے، آئی جی کو فی الحال تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 1187617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1187617/وفاق-کا-ا-ئی-جی-پنجاب-کی-خدمات-لینے-کیلئے-رابطہ-حکومت-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com