QR CodeQR Code

قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ

30 Jan 2025 08:46

جموں و کشمیر میں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لئے محکمہ جنگلی حیات کے ڈیلی ویجرز نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لئے محکمہ جنگلی حیات کے ڈیلی ویجرز نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنی ملازمتوں کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیلی ویجرز نے شدید نعرے بازی کی اور حکام سے ان کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے کی اپیل کی۔ مظاہرین نے افسوس کا اظہار کیا کہ وہ ملازمت کے تحفظ یا مناسب اجرت کے بغیر برسوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں مستقل ملازمت دی جائے۔ مظاہرین میں شامل ایک شخص نے بتایا کہ ہم جنگلی حیات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اس کے باوجود ہمارا اپنا ذریعہ معاش غیر یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار کی اپیلوں کے باوجود ہم حکومتی بے عملی سے مایوس ہوئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات کو نظرانداز کیا گیا تو وہ اپنے احتجاج کو وسیع کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1187485

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1187485/قابض-حکام-کی-عوام-دشمن-پالیسیوں-کے-خلاف-سرینگر-میں-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com