QR CodeQR Code

شام، نئی قیادت نے آئین منسوخ کر دیا، احمد الشرع عبوری صدر مقرر

30 Jan 2025 05:42

سرکاری خبر رساں ایجنسی پر یہ اعلان شام کی عبوری حکومت کے ملٹری آپریشن کے ترجمان حسن عبدالغنی نے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ 2012ء کا آئین منسوخ کیا گیا ہے، ایمرجنسی پروسیجر کے تحت اپنائے گئے قوانین بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شام کی نئی قیادت نے ملک کا آئین منسوخ کرتے ہوئے باغی گروپ ھیئت تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی (احمد حسین الشرع) کو ملک کا عبوری صدر مقرر کر دیا۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق احمد الشرع کو عبوری حکومت میں عارضی قانون ساز کونسل بنانے کا بھی اختیار دیا گیا ہے، جو کہ نئے آئین کی منظوری تک اپنا کام کرے گی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی پر یہ اعلان شام کی عبوری حکومت کے ملٹری آپریشن کے ترجمان حسن عبدالغنی نے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2012ء کا آئین منسوخ کیا گیا ہے، ایمرجنسی پروسیجر کے تحت اپنائے گئے قوانین بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ حسن عبدالغنی نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام مسلح دھڑے تحلیل ہوگئے ہیں، وہ اب ریاستی اداروں میں ضم ہو جائیں گے، انہوں نے سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ شام پر کئی دہائیوں سے حکومت کرنے والی بعث پارٹی کی تحلیل کا بھی اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 1187471

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1187471/شام-نئی-قیادت-نے-ا-ئین-منسوخ-کر-دیا-احمد-الشرع-عبوری-صدر-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com