QR CodeQR Code

چین پاکستان کا سب سے زیادہ با اعتماد دوست ہے

محسن نقوی کی چین کے نئے سال کے آغاز پر قیادت اور عوام کو مبارکباد

30 Jan 2025 01:47

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نیا سال بھی چین کے لئے مزید تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گا اور چین پائیدار ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی جمہوریہ چین کے نئے سال کے آغاز پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیا سال بھی چین کے لئے مزید تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گا اور چین پائیدار ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی قیادت نے محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ ترقی کی منزل حاصل کی، چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ میں غربت، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف کامیاب جدوجہد کی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا  تھا کہ چین پاکستان کا سب سے زیادہ با اعتماد دوست ہے، پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے، کوئی بھی پاک چین دوستی کو زک نہیں پہنچا سکتا، پاک چین ناقابل تسخیر دوستی اور سٹریٹجک شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1187466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1187466/محسن-نقوی-کی-چین-کے-نئے-سال-ا-غاز-پر-قیادت-اور-عوام-کو-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com