QR CodeQR Code

بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

29 Jan 2025 23:29

بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان ملاقات بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارٹی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ آپ پر کام کا بوجھ کم ہو، اس لیے پارٹی عہدہ آپ سے لیا تاکہ آپ گڈگورننس پر توجہ دے سکیں، آپ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، گورننس کو بہتر کریں۔


اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ صوبے میں مبینہ بیڈ گورننس اور کرپشن کی شکایات مل رہی ہیں۔ جس پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفرز میں میرا کوئی کردار نہیں، اراکین اسمبلی پوسٹنگ ٹرانسفرز کیلئے سفارش کرتے ہیں، پوسٹنگ ٹرانسفرز خود کرواتے ہیں اور شکایتیں میرے خلاف کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پارٹی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ آپ پر کام کا بوجھ کم ہو، اس لیے پارٹی عہدہ آپ سے لیا تاکہ آپ گڈگورننس پر توجہ دے سکیں، آپ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، گورننس کو بہتر کریں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میری مکمل سپورٹ آپ کے ساتھ ہے، آپ کو مکمل اختیار حاصل ہے، آپ صوبے میں مبینہ کرپشن اور بیڈ گورننس سے متعلق شکایات کا خاتمہ کریں۔ ذرائع کے مطابق بانی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی معاون خصوصی اینٹی کرپشن سے ملاقات ہوئی۔ علی امین گنڈا پور نے معاون خصوصی کو ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کا خاتمہ کریں، آپ کو مکمل اخیتار ہے، جو بھی کرپشن میں ملوث ہے، قانون کے کٹہرے میں لائیں۔


خبر کا کوڈ: 1187448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1187448/بانی-پی-ٹی-آئی-اور-علی-امین-گنڈاپور-کے-درمیان-ملاقات-کی-اندرونی-کہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com