پانی پر سیاست نہیں ہونی چاہئے
کس نے منع کیا، وہ ڈیل کریں یا سیاست ان کی مرضی، خورشید شاہ
29 Jan 2025 02:49
پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو بھی بات کریں وہ پارلیمنٹ میں ہونی چاہئے، ہم نہیں کہتے وہ ڈیل کر رہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے حالات اچھے نہیں بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈیل سے کس نے منع کیا ہے، وہ ڈیل کرے یا سیاست کرے ان کی مرضی ہے۔ خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بات کریں وہ پارلیمنٹ میں ہونی چاہئے، ہم نہیں کہتے وہ ڈیل کر رہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے حالات اچھے نہیں بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈاکوئوں کے خلاف شکارپور، کشمور میں سخت آپریشن چل رہا ہے امید ہے بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانی پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، ہم کہتے ہیں کہ پانی کے حوالے سے 91 کے معاہدے میں تمام صوبوں کا اتفاق ہے۔
خبر کا کوڈ: 1187268