پی ٹی آئی کی نئی بین الاقوامی رابطہ کمیٹی تشکیل، زلفی بخاری کنونیئر مقرر
29 Jan 2025 01:54
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بین الاقوامی سطح پر تعلقات اور رابطہ کاری سے متعلق نئی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی بین الاقوامی سطح پر مختلف امور پر پی ٹی آئی کے لیے روابط کاری کرے گی جبکہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی ہدایت کے بعد نئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان تحریک انصاف نے بین الاقوامی رابطہ کاری سے متعلق بنائی گئی کمیٹی تحلیل کرتے ہوئے نئی کمیٹی تشکیل دے دی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر تعلقات اور رابطہ کاری سے متعلق نئی کمیٹی تشکیل دے دی، نئی کمیٹی کی سربراہی بطور کنونیئر زلفی بخاری کریں گے جبکہ ڈاکٹر شہباز گل، عاطف خان اور سجاد برکی بھی نئی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی بین الاقوامی سطح پر مختلف امور پر پی ٹی آئی کے لیے روابط کاری کرے گی جبکہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی ہدایت کے بعد نئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی روابط سے متعلق ایک کمیٹی گزشتہ روز تشکیل دی گئی تھی جس میں سلمان اکرم راجہ، علی اصغر، خدیجہ شاہ، ولید اقبال اور سجاد برکی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ: 1187262