QR CodeQR Code

دو اسرائیلی ریزرو فوجی ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

28 Jan 2025 17:35

پولیس کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے شمالی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے دونوں یوری ایلیاسفوف اور جارجی آندرییف پر شبہ ہے کہ انہوں نے اسرائیلی آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم کے بارے میں خفیہ معلومات ایران کو منتقل کیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین پر قابض اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے اسرائیل کی سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ مل کر 21 سالہ اسرائیلی ریزرو فوجیوں کو ایران سے متعلق سیکورٹی جرائم کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے شمالی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے دونوں یوری ایلیاسفوف اور جارجی آندرییف پر شبہ ہے کہ انہوں نے اسرائیلی آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم کے بارے میں خفیہ معلومات ایران کو منتقل کیں۔ پولیس نے مزید کہا کہ اپنی باقاعدہ اور ریزرو فوجی سروس کے دوران، دونوں نے ایک ایرانی آپریٹر کے لیے مشن انجام دیا، جس میں فضائی دفاعی نظام کی ویڈیو بنانا، تل ابیب اور شمالی اسرائیل میں گرافٹی کا چھڑکاؤ اور پوسٹر لٹکانا شامل ہیں۔ پولیس نے نوٹ کیا کہ دونوں نے اپنی حرکتوں کا اعتراف کیا ہے اور ان پر جنگ میں دشمن کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا جائے گا، جس کی سزا عمر قید یا موت ہے۔ ان کا جرم غیر ملکی ایجنٹ سے رابطہ کرنا اور غیر ملکی ایجنٹ کو خفیہ معلومات فراہم کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1187161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1187161/دو-اسرائیلی-ریزرو-فوجی-ایران-کیلئے-جاسوسی-کے-الزام-میں-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com