QR CodeQR Code

حکومت پہلے کمیشن کا اعلان کرے، پھر دیکھیں گے، بیرسٹر گوہر

26 Jan 2025 22:17

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکومت کمیشن کے ٹی او آرز پر بیٹھنے کا کہے تو اس پر بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ پہلے جوڈیشل کمیشن بنائیں پھر عمران خان سے بات کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت سے بات چیت ختم کرنے سے متعلق سابق وزیراعظم کا فیصلہ حتمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے جوڈیشل کمیشن بنائیں پھر بانی سے بات کریں گے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اگرچہ پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کااعلان کر چکی ہے تاہم حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو کمیشن کے قیام کا اعلان کر دے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ حتمی ہے، جو عمران خان نے کہا ہے وہی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے، حکومت کمیشن کا اعلان کرے پھر دیکھیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکومت کمیشن کے ٹی او آرز پر بیٹھنے کا کہے تو اس پر بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1186779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1186779/حکومت-پہلے-کمیشن-کا-اعلان-کرے-پھر-دیکھیں-گے-بیرسٹر-گوہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com