QR CodeQR Code

مودی سرکار بھارتی مسلمانوں کی قیمتی وقف جائیدادیں ہڑپ کرنے کو تیار

26 Jan 2025 12:47

یہ جائیدادیں پورے بھارت میں 10 لاکھ ایکڑ رقبے پر پھیلی ہیں جن کی موجودہ مالیت 14 ارب ڈالر (3920 ارب روپے) ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یہ خوفناک انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی قانون کے سہارے مسلمانوں کی وقف جائیدادوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔
یہ جائیدادیں پورے بھارت میں ’’10 لاکھ ایکڑ‘‘رقبے پر پھیلی اور زرعی زمینوں، شہری عمارتوں، دکانوں، مساجد، مزاروں، قبرستانوں وغیرہ پر مشتمل ہیں جن کی موجودہ مالیت ’’14 ارب ڈالر‘‘ (3920 ارب روپے) ہے۔ اللہ تعالیٰ کی راہ میں وقف اِن کی آمدن مدارس اور دیگر فلاحی مسلم اداروں کو ملتی ہے، انہیں 1995ء وقف ایکٹ کے تحت کام کرتے 32 وقف بورڈ چلاتے ہیں۔
مودی سرکار کا دعویٰ ہے کہ یہ بورڈ کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں وہ ایکٹ میں 44 ترامیم کر کے بیشتر وقف جائیدادوں کا انتظام ریاستی حکومتوں کے حوالے کرنا چاہتی ہے، گویا قوم پرست ہندو حکومتیں مسلمانوں کی وقف جائیدادوں کی مالک بن جائیں گی۔ مودی سرکار نے خصوصاً عرب دنیا میں بدنامی سے بچنے کے لیے طریقہ واردات بدل لیا اور اب وہ قانون کو ہتھیار بنا کر بھارتی مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1186669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1186669/مودی-سرکار-بھارتی-مسلمانوں-کی-قیمتی-وقف-جائیدادیں-ہڑپ-کرنے-کو-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com