QR CodeQR Code

امریکی کانگریس کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے، محسن نقوی

26 Jan 2025 12:27

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد امریکا کے سیاست دانوں سے مل کر دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر پلان بنانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے۔ امریکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کو پروپیگنڈا کر کے غلط رنگ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد امریکا کے سیاست دانوں سے مل کر دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر پلان بنانا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف پاکستان کی نہیں یہ سب کی مشترکہ لڑائی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جو بھی ہتھیار اٹھائے گا اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1186662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1186662/امریکی-کانگریس-کو-پاکستان-کے-خلاف-اکسایا-جا-رہا-ہے-محسن-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com