QR CodeQR Code

انصار اللہ یمن نے 153 جنگی قیدیوں کو یکطرفہ طور پر رہا کر دیا

26 Jan 2025 10:39

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق حکومت یمن نے انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی کے حکم پر سنیچر کو 153 جنگی قیدیوں کو آزاد کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ انصار اللہ یمن نے 153 جنگی قیدیوں کو یک طرفہ طور پر آزاد کر دیا ہے۔ المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق حکومت یمن نے انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی کے حکم پر سنیچر کو 153 جنگی قیدیوں کو آزاد کر دیا۔ یمن کی جنگی قیدیوں کی قومی کمیٹی کے سربراہ عبد القادر المرتضی نے بتایا ہے کہ جارح زرخریدوں سے وابستہ 153 زخمی، بیمار اور سن رسیدہ جنگی قیدیوں کو یک طرفہ طور پر آزاد کیا گیا ہے۔ المرتضی نے المسیرہ ٹی وی کو بتایا ہے کہ مقابل فریق سنگدل ہے اور اس نے اس حوالے سے کوئی اقدام نہيں کیا ہے۔ امید ہے کہ فریق مقابل اس مسئلے کو صرف انسانی نقطہ نگاہ سے دیکھے گا اور اس کے پاس جو قیدی اور گرفتار شدگان ہیں، انہیں آزاد کر دے گا۔


خبر کا کوڈ: 1186644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1186644/انصار-اللہ-یمن-نے-153-جنگی-قیدیوں-کو-یکطرفہ-طور-پر-رہا-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com