امریکا کی طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمت لگانے کی دھمکی
26 Jan 2025 10:29
امریکا کے نئے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قید امریکی کی تعداد پچھلے اندازوں سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔
اسلام ٹائمز۔ نئی امریکی انتظامیہ نے طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کی دھمکی دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ نے افغانستان میں امریکی شہریوں کو قید کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ امریکا کے نئے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قید امریکی کی تعداد پچھلے اندازوں سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے تو ہمیں طالبان کی اعلیٰ قیادت کے سروں کی بڑی قیمت مقرر کرنی ہو گی، اسامہ بن لادن پر رکھی گئی رقم سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ کے آنے سے چند روز پہلے افغانستان کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1186638