QR CodeQR Code

امریکہ میں کسی چین مخالف تقریب میں شرکت نہیں کی، محسن نقوی

26 Jan 2025 09:49

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مخالفین زہریلا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کی تھی، اس کو پراپیگنڈہ کر کے غلط رنگ دیا گیا، ایسے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا۔ وفاقی وزیر محسن نقوی نے مزید کہا کہ امریکا کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کیخلاف اُکسایا جا رہا ہے، سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو، کانگریس اراکین کیساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔ دورہ امریکا کے موقع پر ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی صرف پاکستان ہی نہیں سب کی مشترکہ لڑائی ہے، میرے امریکا دورے کا مقصد امریکی سیاست دانوں سے مل کر دہشت گردی کے خلاف مؤثر پلان بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف جو بھی ہتھیار اٹھائے گا، اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں چین کیخلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، مخالفین زہریلا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کی تھی، اس کو پراپیگنڈہ کر کے غلط رنگ دیا گیا، ایسے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا۔ وفاقی وزیر محسن نقوی نے مزید کہا کہ امریکا کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کیخلاف اُکسایا جا رہا ہے، سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو، کانگریس اراکین کیساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہیں۔


خبر کا کوڈ: 1186632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1186632/امریکہ-میں-کسی-چین-مخالف-تقریب-شرکت-نہیں-کی-محسن-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com