QR CodeQR Code

یوکرین اسرائیل جنگ، امریکی اسلحے کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

26 Jan 2025 00:07

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کرنے کے شواہد ہونے کے باوجود امریکا نے اسرائیل کو بھی 18 ارب ڈالرز سے زائد کے لڑاکا طیارے فروخت کیے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے 2024ء میں 3 کھرب 183 ارب ڈالرز سے زائد کا اسلحہ فروخت کیا۔ امریکی اسلحے کی فروخت میں گذشتہ برس کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ یوکرین اور اسرائیل کی جنگ کی باعث ہوا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سال 2024ء میں امریکا نے غیر ملکی حکومتوں کو 29 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ 3 کھرب 183 ارب ڈالرز سے زائد کا فوجی ساز و سامان فروخت کیا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کرنے کے شواہد ہونے کے باوجود امریکا نے اسرائیل کو بھی 18 ارب ڈالرز سے زائد کے لڑاکا طیارے فروخت کیے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی ہتھیاروں کی فروخت علاقائی اور عالمی سلامتی سے متعلق ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1186597

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1186597/یوکرین-اسرائیل-جنگ-امریکی-اسلحے-کی-فروخت-میں-ریکارڈ-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com