حماس کا اعلی سطحی وفد مصر روانہ
26 Jan 2025 01:02
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے مزید کہا کہ حماس کی قیادت کا وفد دشمن کی جیلوں سے مزید قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر مصری قیادت سے بات چیت کرے گا۔
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بتایا ہے کہ جماعت کی اعلیٰ سطحی قیادت کا وفد قیادت کونسل کے سربراہ اور تحریک کی شوری کونسل کے سربراہ مجاہد محمد درویش کی سربراہی میں مصر روانہ ہوا ہے۔ حازم قاسم نے مزید کہا کہ حماس کی قیادت کا وفد دشمن کی جیلوں سے مزید قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر مصری قیادت سے بات چیت کرے گا۔ اس سے قبل حماس نے معاہدے کو نافذ کرنے میں کسی بھی رکاوٹ اور باقی مراحل پر اس کے مضمرات پر قابض اسرائیل کو ذمہ دار قرار دیا۔ حماس نے ہفتے کی شام ایک بیان میں کہا کہ قابض ریاست ابھی بھی جنگ بندی کی شرائط اور قیدیوں کے تبادلے کے نفاذ میں خلل ڈال رہی ہے، وہ الراشید اسٹریٹ کی بندش کو جاری رکھے ہوئے ہے اور جنوب سے شمال تک بے گھر ہونے والے پیادہ شہریوں کی واپسی روک رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1186593