پی آئی اے کا نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز
24 Jan 2025 22:20
اطلاعات کے مطابق پی آئی اے ابتدائی طور پر مسقط کیلئے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کریگی۔ پی آئی اے قومی امنگوں اور عوامی ضروریات کے تحت پورے ملک میں فضائی آپریشن فعال کرنے کیلئے متحرک ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے نے ایک اور تاریخ رقم کر دی، گوادر کے نوتعمیر شدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مسقط کے لیے پرواز آپریٹ کر دی گئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن نے نیوگوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا، نئے گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پہلی بین الاقوامی پرواز مسقط روانہ کر دی۔ ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائن نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی افتتاحی پرواز پی کے 197 نے مسقط کے لئے اڑان بھری، پرواز 39 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔ گوادر ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے مقامی حکام نے مسافروں کو رخصت کیا، پی آئی اے ابتدائی طور پر مسقط کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔ پی آئی اے قومی امنگوں اور عوامی ضروریات کے تحت پورے ملک میں فضائی آپریشن فعال کرنے کے لیے متحرک ہے۔
خبر کا کوڈ: 1186377