QR CodeQR Code

دریائے سندھ پر متنازع نہریں نکالی جا رہی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط

24 Jan 2025 23:46

(ن) لیگ کے مرکزی نائب صدر کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ معاہدے کی رو سے کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے پانی پر کوئی حق نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر شاہ محمد شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ خط میں شاہ محمد شاہ نے کہا کہ دریائے سندھ پر متنازع نہریں نکالی جارہی ہیں، دریا کے پانی پر پہلا حق سندھ کے لوگوں کا ہے۔ خط کے متن کے مطابق نواز شریف نے پانی کے مسئلے پر 1991ء میں سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان ایک معاہدہ کیا تھا۔ (ن) لیگ کے مرکزی نائب صدر کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ معاہدے کی رو سے کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے پانی پر کوئی حق نہیں ہوگا۔ خط میں شاہ محمد شاہ نے یہ بھی کہا کہ اس مسئلے پر جلد مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس بلایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1186359

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1186359/دریائے-سندھ-پر-متنازع-نہریں-نکالی-جا-رہی-ہیں-وزیراعظم-شہباز-شریف-کے-نام-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com