استور، امام زمانہ کی شان میں گستاخی کرنے والے تکفیری مولوی کیخلاف ایف آئی آر درج
24 Jan 2025 21:34
ادھر انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی نے کہا ہے کہ استور میں تکفیری مولوی عبد الرزاق ملعون کا فرزند الزہراء امام برحق حضرت امام مہدی علیہ السلام کی شان میں بدترین گستاخی کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں۔ استور انتظامیہ فوری طور پر اس تکفیری ملا کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے، بصورت دیگر تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں ایک تکفیری مولوی کی جانب سے امام مہدی کی شان میں گستاخی پر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق استور پریشنگ میں گزشتہ روز ایک ریلی کے دوران مقامی تکفیری مولوی عبد الرزاق نے امام مہدی کی شان میں بدترین گستاخی کی تھی جس پر گلگت بلتستان میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور عوام کی جانب سے گستاخ کو فوری گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ عوامی دباؤ پر استور کے مقامی تھانے میں مولوی عبد الرزاق کیخلاف بجرائم زیر دفعات 298A اور 295A کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب سٹی تھانہ گلگت میں مقامی نوجوانوں نے گستاخ مولوی کیخلاف ایف آئی آر کیلئے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1186336