QR CodeQR Code

آغا علی کیخلاف بے بنیاد ایف آئی آر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، علامہ راجہ ناصر

24 Jan 2025 21:12

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ عوام کی ستم ظریفی ہے کہ نااہل اور ناعاقبت اندیش حکمران عوام میں اپنی ڈوبتی ساکھ کو بچانے کیلئے پرامن عوامی آوازوں کو دبانے پر تل گئے ہیں، جبکہ وہ یہ بات بھول رہے ہیں کہ ان آمرانہ کارروائیوں سے عوامی نفرت مزید بڑھے گی نہ کہ کم ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ مجاہد و مبارز عالم دین آغا سید علی رضوی پر سندھ انتظامیہ کی جانب سے بے بنیاد ایف آئی آرز بنیادی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے اور آئین پاکستان میں دیئے گئے آزادی اظہار کے حق کو دبانے کی مزموم کوشش ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اب عوام کی ستم ظریفی ہے کہ نااہل اور ناعاقبت اندیش حکمران عوام میں اپنی ڈوبتی ساکھ کو بچانے کیلئے پرامن عوامی آوازوں کو دبانے پر تل گئے ہیں، جبکہ وہ یہ بات بھول رہے ہیں کہ ان آمرانہ کارروائیوں سے عوامی نفرت مزید بڑھے گی نہ کہ کم ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 1186334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1186334/آغا-علی-کیخلاف-بے-بنیاد-ایف-آئی-آر-انسانی-حقوق-کی-سنگین-خلاف-ورزی-ہے-علامہ-راجہ-ناصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com