QR CodeQR Code

آغا علی پر ایف آئی آر سندھ حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، وزیر سلیم

24 Jan 2025 20:54

پی ٹی آئی کے رکن گلگت بلتستان اسمبل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت کرنے پر آغا علی رضوی کے اوپر مقدمہ درج کر کے مصنوعی جمہوریت میں لپٹی فسطائی حکومت کی لیڈنگ پارٹنر پیپلز پارٹی سندھ گورنمنٹ کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی وزیر محمد سلیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت کرنے پر آغا علی رضوی کے اوپر مقدمہ درج کر کے مصنوعی جمہوریت میں لپٹی فسطائی حکومت کی لیڈنگ پارٹنر پیپلز پارٹی سندھ گورنمنٹ کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کے جمہوری نظام کو کمزور رکھنے میں زرداروں نے بھرپور تعاون اور حمایت کی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان آج اس دوراہے پر کھڑا ہے جس میں ضمیر والوں کے لئے زندگی گزارنا عار محسوس کرنے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایک ایسی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے سبب آج ظلم و جبر، لاقانونیت اوج ثریا تک جا پہنچی ہے۔ آغا علی رضوی نے ہمیشہ سے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھائی ہے، سو یہ ایف آئی آر بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، دنیا کی کوئی طاقت حق اور سچائی کو طاقت کے بل بوتے پر نہ دبا سکتی اور نہ دبا سکے گی۔


خبر کا کوڈ: 1186333

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1186333/آغا-علی-پر-ایف-آئی-آر-سندھ-حکومت-کی-بوکھلاہٹ-کا-نتیجہ-ہے-وزیر-سلیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com