QR CodeQR Code

پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کیلئے 5 نام بھیج دئیے

24 Jan 2025 16:14

پی ٹی آئی کی جانب سے بھیجے گئے ناموں میں جنید اکبر، شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب خان، عامر ڈوگر اور خواجہ شیراز محمود کے نام شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ کیلئے حکومت کو 5 نام بھیج دیے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ نون کے چیف وہپ طارق فضل چوہدری کو خط ارسال کیا ہے، جس میں پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لیے 5 نام بھیجے گئے ہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے بھیجے گئے ناموں میں جنید اکبر، شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب خان، عامر ڈوگر اور خواجہ شیراز محمود کے نام شامل ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 1186286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1186286/پی-ٹی-آئی-نے-چیئرمین-اے-سی-کیلئے-5-نام-بھیج-دئیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com