سکردو، تھرمل جنریٹر سے دو گھنٹے بجلی کیلئے 10 لاکھ روپے کے اخراجات
24 Jan 2025 12:29
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اصل مسئلہ سکردو میں بجلی کی پیداوار میں کمی ہے۔ مستقل حل کے لیے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے۔ جس کے بغیر مستقل حل ممکن نہیں۔
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سکردو کی صدارت میں بجلی کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی۔ جس میں حالیہ سیزن میں بجلی بحران، تھرمل پاور سے بجلی کی فراہمی اور اس میں شفافیت کے حوالے بات چیت ہوئی۔ محکمہ برقیات سے ایکسیئن واٹر اینڈ پاور اور ایس ڈی اوز نے شرکت کی۔ ایکسیئن برقیات نے کہا کہ سکردو کے لیے جو رقم کی منظور ی ہوئی ہے اس سے ہم صرف دو گھنٹے اضافی بجلی دے سکتے ہیں۔ روزانہ تقریبا 10 لاکھ روپے کا ڈیزل اور آئل خرچ ہوتا ہے۔ اصل مسئلہ سکردو میں بجلی کی پیداوار میں کمی ہے۔ مستقل حل کے لیے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے۔ جس کے بغیر مستقل حل ممکن نہیں۔ بجلی کی پیدوار کم ہونے کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے مسئلے بڑے ہو جاتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سکردو عارف حسین ایکسیئن واٹر اینڈ پاور کو خصوصی ہدایات دی ہیں کہ وہ گریڈ ایک سے پانچ تک کے ملازمین کو ایک ہفتے کے اندر شفلنگ کر کے پرانے ملازمین کو ایک سٹیشن سے دوسرے سٹیشن بھیجیں۔
خبر کا کوڈ: 1186229