پنجاب میں 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ 29 ہزار سے زائد افراد کی نشاندہی
24 Jan 2025 11:17
افغان تربیت یافتہ نوجوانوں سمیت دس ہزار سے زائد افراد کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ 29 ہزار 664 افراد کو پراجیکٹ پرسنز قرار دیدیا ہے۔ 10 ہزار 441 افراد کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قانون نافذ کرنیوالے ادارے مزید متحرک ہو چکے ہیں۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے پنجاب میں 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ 29 ہزار سے زائد افراد کی نشاندہی کرلی ہے۔ افغان تربیت یافتہ نوجوانوں سمیت دس ہزار سے زائد افراد کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ 29 ہزار 664 افراد کو پراجیکٹ پرسنز قرار دیدیا ہے۔ 10 ہزار 441 افراد کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق پنجاب میں افغان تربیت یافتہ2 ہزار 301 نوجوان جبکہ مقامی طور پر ٹریننگ لینے 1625 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ افغانستان سمیت مختلف جیلوں سے رہا ہونیوالے 2 ہزار 999 افراد کو بھی واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ پنجاب میں قبائلی علاقوں سے تربیت حاصل کرنیوالے 82 افراد کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق واچ لسٹ میں شامل افراد سمیت فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں دس ایف آئی آرز کا اندراج بھی کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1186211