QR CodeQR Code

بھارت مقبوضہ کشمیر میں اوچھے ہتھکنڈے استمال کر رہا ہے، چوہدری خلیل

24 Jan 2025 08:10

‎میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی بھائیوں کے مشکور ہیں جو ہر موقع پر ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے اور ہر میدان میں ہمارا ساتھ دیتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیری رہنما چوہدری خلیل احمد موتلا جویلی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اوچھے ہتھکنڈے استمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان مخالف بیان مودی کے ناکام دورہ مقبوضہ جموں کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ ‎میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم 26 جنوری اور پانچ فروری کو یورپی رہنماؤں اور عوام پر عیاں کریں گے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غاصابہ قبضہ کو برقرار رکھنے اور کشمیر کی قانونی حثیت تبدیل کرنے کے لئے یہ اوچھے ہتھکنڈے استمال کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا ہم پاکستانی بھائیوں کے مشکور ہیں جو ہر موقع پر ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے اور ہر میدان میں ہمارا ساتھ دیتے ہیں۔ کشمیری رہنما نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گھر گھر تلاشی اور ظلم و ستم جاری ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے مؤقف کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام مشق ہے۔


خبر کا کوڈ: 1186198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1186198/بھارت-مقبوضہ-کشمیر-میں-اوچھے-ہتھکنڈے-استمال-کر-رہا-ہے-چوہدری-خلیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com