ٹرمپ کو پہلا جھٹکا، پیدائشی حق کو منسوخ کرنے سے متعلق حکمنامہ عارضی طور پر معطل
24 Jan 2025 03:51
چودہویں آئینی ترمیم کے تحت امریکا میں پیدا ہونیوالا تقریباً ہر بچہ خود بخود شہریت کا حقدار قرار پاتا ہے۔ جج نے صدر ٹرمپ کا اقدام یکسر غیر آئینی قرار دیدیا، مزید کارروائی تک صدارتی حکمنامہ 14 روز کیلئے التوا میں ڈال دیا۔
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پہلا جھٹکا، وفاقی جج نے شہریت کے پیدائشی حق کو منسوخ کرنے سے متعلق صدر ٹرمپ کا حکمنامہ عارضی طور پر معطل کردیا۔ ایری زونا، الی نوائے، اوریگن اور واشنگٹن ریاستوں نے عدالت کے سامنے معاملہ اٹھایا تھا، 25 منٹ سماعت میں جج نے انتظامیہ کے وکیل سے سوال کیا کہ وکلا کہاں تھے، جب ٹرمپ کی ٹیم اس صدارتی حکمنامے کا مسودہ تیار کر رہی تھی۔ جج نے کہا کہ اس حکمنامے کی آئینی حیثیت کی وکالت کے دعوے نے دماغ چکرا دیا، چودہویں آئینی ترمیم کے تحت امریکا میں پیدا ہونے والا تقریباً ہر بچہ خود بخود شہریت کا حقدار قرار پاتا ہے۔ جج نے صدر ٹرمپ کا اقدام یکسر غیر آئینی قرار دیدیا، مزید کارروائی تک صدارتی حکمنامہ 14 روز کیلئے التوا میں ڈال دیا۔
خبر کا کوڈ: 1186197