سول ہسپتال کوئٹہ کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، ایم ایس
23 Jan 2025 21:05
ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ہادی کاکڑ نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں انتظامات کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے کہا ہے کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی کی صورتحال بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ہسپتال میں ٹریفک کے گھمبیر مسئلے کے حل کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر ہسپتال کو نو پارکنگ زون قرار دیا جائے گا، تاکہ ایمرجنسی میں آنے والوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی کی قیادت میں عوام کو فوری علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ بلوچستان کے دو بڑے ہسپتالوں میں سے ایک ہے۔ جہاں بڑی آبادی سول ہسپتال کی طرف رخ کر رہی ہے۔ ایسے میں ہسپتال انتظامیہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ بحیثیت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جو ذمہ داری ملی ہے۔ اس کو بخوبی سرانجام دوں گا۔
خبر کا کوڈ: 1186134