QR CodeQR Code

پیکا ترمیمی ایکٹ کی منظوری پر پی ایف یو جے کا احتجاجی تحریک شروع کرنیکا اعلان

23 Jan 2025 19:06

پی ایف یو جے کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت نے اچانک بل لا کر منظور کروایا، صحافیوں سے وعدہ خلافی کی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ صحافتی تنظیموں کو بل پیش کرنے سے قبل مسودے پر مشاورت کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء کی منظوری پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ کل مشاورت کے بعد احتجاجی تحریک کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ افضل بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اچانک بل لا کر منظور کروایا، صحافیوں سے وعدہ خلافی کی۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر نے کہا صحافتی تنظیموں کو بل پیش کرنے سے قبل مسودے پر مشاورت کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1186130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1186130/پیکا-ترمیمی-ایکٹ-کی-منظوری-پر-پی-ایف-یو-جے-کا-احتجاجی-تحریک-شروع-کرنیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com