QR CodeQR Code

کراچی میں پیپلز بس سروس کے کرائے میں اضافہ

23 Jan 2025 17:58

نئے کرائے کے مطابق پیپلز بس سروس کے مختلف روٹس پر 20 سے 60 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے پیپلز بس سروس کے کرائے میں اضافہ کرتے ہوئے فیصلے کے اطلاق کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیپلز بس سروس کے کرائے میں 60 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے کرائے کے مطابق پیپلز بس سروس کے مختلف روٹس پر 20 سے 60 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیپلز بس سروس کے تحت مختلف روٹس پر چلنے والی بسوں میں نئے کرائے نامے آویزاں کر دیئے گئے ہیں، تاکہ عوام کو بروقت آگاہی مل سکے۔ نئے کرایے کا آغاز یکم فروری سے ہوگا۔ واضح رہے کہ کراچی میں پیپلز بس سروس کا کرایہ کم از کم 50 اور زیادہ سے زیادہ 100 روپے ہے۔


خبر کا کوڈ: 1186117

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1186117/کراچی-میں-پیپلز-بس-سروس-کے-کرائے-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com